یورپی یونین کے وزیر وولکان بوزکرکی اٹلی میں مصروفیات

یورپی یونین کے وزیراور چیف نیگو شیٹر وولکان بوزکرکے اٹلی کے دارلحکومت روم میں سرکاری مذاکرات جاری ہیں ۔

282252
یورپی یونین کے وزیر وولکان بوزکرکی اٹلی  میں مصروفیات

یورپی یونین کے وزیراور چیف نیگو شیٹر وولکان بوزکرکے اٹلی کے دارلحکومت روم میں سرکاری مذاکرات جاری ہیں ۔
انھوں نے اپنے دورے کے پہلے روزاٹالین پارلیمنٹ کی ذیلی شاخ مجلس نمائندگان کے یورپی یونین پالیسیوں کے کمیشن کے سربراہ مائیکل بورڈو اور یورپی یونین کے امور کے ذمہ دار سیکریٹری سانڈرو گوزی اور بعض پارلیمانی نمائیندوں کیساتھ ملاقات کی ۔ مذاکرات میں ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کے عمل ، ترکی کیساتھ نئے عنوانات پر مذاکرات شروع کرنے اور مسئلہ قبرص جیسے معاملات کا جائزہ لیا گیا ۔ مائیکل بورڈو نے مذاکرات کے دوران یہ واضح کیا کہ اٹلی نے گذشتہ سال اپنے دور صدارت میں ترکی کی یورپی یونین میں رکنیت کی بھر پور حمایت کی تھی اور 2015 میں بھی اپنی اس پالیسی کو جاری رکھے گا ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں