امن کے شہر القدس سے متعلق انقرہ میں اجلاس

اس اجلاس میں شرکت کرنے والے ترکی کے نائب وزیراعظم بلنت آرنچ نے کہا ہے کہ ترکی فلسطین کو دی جانے والے انسانی اور ترقیاتی امداد کو جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ القدس کا تحفظ ہمارے سب سے اہم فرائض میں سے ایک ہے

275866
امن کے شہر القدس سے متعلق انقرہ میں  اجلاس

امن کے شہر القدس کے بارے میں اجلاسانقرہ میں منعقد ہوا۔
اس اجلاس میں شرکت کرنے والے ترکی کے نائب وزیراعظم بلنت آرنچ نے کہا ہے کہ ترکی فلسطین کو دی جانے والے انسانی اور ترقیاتی امداد کو جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ القدس کے مسئلے کو حل کیے بغیر فلسطین کے مسئلے کو حل نہیں کیا جاسکتا اور فلسطین کے مسئلے کو حل کیے بغیر اسرائیل عرب اختلافات کو دور نہیں کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ القدس کا تحفظ ہمارے سب سے اہم فرائض میں سے ایک ہے۔القدس کی اسلامی شناخت کو مصنوعی طریقے سے حل کرنے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کیاجاسکتا اور اس سلسلے میں ہم اپنے آواز کو دنیا تک بھر پور شکل میں پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
اس اجلاس میں اردن کی جانب سے محکمہ اوقاف اور اسلامی امور کے وزیر خیل داود نے بھی شرکت کی۔اردن کے وزیر اسلامی امور داؤد نے ٹی آر ٹی کو بیان دیتے ہوئے کہا اس اجلاس سے دنیا کو بتایا دیا گیا ہے کہ القدس کے لیے کیا کچھ کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کے بارے میں ترکی سب سے زیادہ دلچسپی لینے والا ملک ہے۔ ترکی مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں