جشن نوروز بھائی چارے کا ترجمان ہے: ایردوان

نوروز ہماری ملت کے، تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ماضی کی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل کی تعمیر کے، عزم کا اظہار ہے: صدر رجب طیب ایردوان

275765
جشن نوروز بھائی چارے کا ترجمان ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے 21 مارچ عالمی یوم نوروز کی مناسبت سے جاری کردہ پیغام میں باہمی اتحاد و تعاون پر زور دیا ہے۔۔۔
صدر ایردوان نے کہا کہ جشن نوروز ایک وسیع جغرافیہ میں منایا جانے والا ایک مشترکہ تہوار ہے جو بھائی چارے کی ترجمانی کرتا ہے۔
انہوں نےکہا کہ" نوروز ہماری ملت کے، تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ماضی کی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل کی تعمیر کے، عزم کا اظہار ہے"۔
صدر ایردوان نے کہا کہ اقوام متحدہ نے سال 2010 سے جشن نوروز کو پوری دنیا کا تہوار بنا دیا ہے۔
میں امید کرتا ہوں کہ ملک میں جس بھائی چارے اور امن کی فضاء کے قیام کے لئے ہم ایک طویل عرصے سے جدو جہد کر رہے ہیں یہ تہوار اس کے قیام میں بھی معاون ثابت ہو گا۔
صدر ایردوان نے پیغام کو اپنے ٹویٹر پیج سے ترکی کے ساتھ ساتھ کُردی، انگریزی، عربی اور فارسی زبان میں بھی شئیر کیا۔
انہوں نے دینیزلی میں ایک تقریب کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ میں آپ سب کو بہار اور امید کے پیامبر تہوار جشن نوروز کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور میری تمنا ہے کہ یہ تہوار علاقے میں سب کے لئے امن و سکون کا وسیلہ بنے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں