آج 18 مارچ یوم فتح چناق قلعے اور یوم شہداء ہے

فتح چناق قلعے تاریخ کے دھارے کو تبدیل کرنے والے اور اس دور کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے تیار کردہ جنگی آلات کے مقابل حاصل کی جانے والی فتح ہے

270124
آج 18 مارچ یوم فتح چناق قلعے اور یوم شہداء ہے

آج 18 مارچ یوم فتح چناق قلعے اور یوم شہداء ہے۔۔۔

فتح چناق قلعے تاریخ کے دھارے کو تبدیل کرنے والے اور اس دور کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے تیار کردہ جنگی آلات کے مقابل حاصل کی جانے والی فتح ہے۔
جنگ چناق قلعے پہلی عالمی جنگ کے دوران 1915 سے 1916 کے سالوں میں گیلی بولو جزیرہ نما میں عثمانی حکومت اور اتحادیوں کے درمیان ہونے والی بّری و بحری جنگ کا نام ہے۔
اس جنگ میں ایک ملت کی بہادری کی داستان رقم کی گئی۔
دشمن یونٹوں نے پہلے سمندر کی طرف سے چناق قلعے باسفورس کو عبور کرنے کی کوشش کی لیکن ناکامی کے بعد بّری جنگ کے ذریعے مزاحمت کو توڑنے کی کوشش کی۔
لیکن دشمن کو ترک فوج کے دلیرانہ دفاع کی وجہ سے بّری جنگ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
آج چناق قلعے بحری فتح کی 100 ویں سالگرہ کو ملک بھر میں تقریبات کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور شہداء کو دعاوں کے ساتھ یاد کیا جا رہا ہے۔
چناق قلعے کے تقریبات میں وزیر اعظم احمد داود اولوکے ہمراہ کثیر تعداد میں وزراء شرکت کریں گے۔
تقریبات کے دوران 2 لاکھ 53 ہزار شہداء کی یاد میں "چناق قلعے کو عبور نہیں کیا جا سکتا" کی تحریر والا طلائی تمغہ ترک پرچم پر لگایا جائے گا۔
یہ تقریبات گیلی بولو جزیرہ نما میں شہداء کی یادگار پر بھی جاری رہیں گی۔
جنگی بحری جہازوں کے گزرنے اور جنگی طیاروں کے مظاہرے کے بعد شہداء کے قبرستان پر حاضری دی جائے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں