وزیر خارجہ مولود چاوش اولو تھائی لینڈ کے دورے پر

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے جنہوں نے جمعہ کے روز اپنے دورہ ایشیا پیسفک کا آغاز کیا تھا تھائی لینڈ پہنچ گئے ہیں۔ مولود چاوش اولو نے تھائی لینڈ میں نائب وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم جنرل تاناساک پاتی ماپراگون سے ملاقات کی ہے۔

267792
وزیر خارجہ مولود چاوش اولو تھائی لینڈ کے دورے پر

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے جنہوں نے جمعہ کے روز اپنے دورہ ایشیا پیسفک کا آغاز کیا تھا تھائی لینڈ پہنچ گئے ہیں۔
مولود چاوش اولو نے تھائی لینڈ میں نائب وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم جنرل تاناساک پاتی ماپراگون سے ملاقات کی ہے۔
دونوں ممالک کے وفود کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ سیاحت اور منظم جرائم کے خاتمے کے بارے میں ایک دوسرے سے تعاون کرنے پر غور کیا گیا۔
مذاکرات کے بعد مولود چاوش اولو کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔
تھائی لینڈ کے فوجی بینڈ نے چاوش اولو اور ان کے ہمراہی وفد کا ترکی نغموں کی دہن پیش کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں