ترکی کی طرف سے شامیوں کی امداد کا سلسلہ جاری

ترکی ہلال احمر، آفات و ہنگامی حالات کے ادارے AFAD اور سعودی کاروباری حضرات نے لازکیئہ اور ادلیب کے دیہی علاقوں کے شامیوں کے 4 ٹرالر امدادی سامان بھیجا ہے

266259
ترکی کی طرف سے شامیوں کی امداد کا سلسلہ جاری

ترکی کی طرف سے شامیوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔
ترکی ہلال احمر، آفات و ہنگامی حالات کے ادارے AFAD اور سعدی کاروباری حضرات نے لازکیئہ اور ادلیب کے دیہی علاقوں کے شامیوں کے 4 ٹرالر امدادی سامان بھیجا ہے ۔
چھ ہزار کمبلوں، 25 ہزار ملبوسات، 150 پیکٹ بسکٹ، 250 بستروں، 4 ٹن دودھ اور 285 خیموں پر مشتمل اس امدادی سامان کو شام میں ترک سوسائٹی کے ذمہ دار اہلکار محمد کھومر جو نے عوام میں تقسیم کیا۔
کھومر جو نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت انسانی امداد کے سامان کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ "اللہ ترک حکومت اور عوام سے خوش ہو کہ اپنی خوراک کو ہمارے ساتھ بانٹ رہے ہیں۔ علاقے میں جھڑپوں میں شدت آ گئی ہے لوگ پریشان حال ہیں ، اس وقت ہمیں خشک خوراک اور آٹے کی ضرورت ہے اور ہم سب مخیر حضرات کی طرف سے امداد کے منتظر ہیں"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں