اسلام کو ارادتاً دہشت گردی کے شانہ بہ شانہ لانے کی کوشش کی جا رہ

دہشت گرد تنظیمیں دباو اور ظلم کے ساتھ معصوم انسانوں کا قتل کر رہی ہیں اور اسلام کو ہرگز دباو اور ظلم کے ساتھ یاد نہیں کیا جا سکتا: نعمان قورتلمش

266272
اسلام کو ارادتاً دہشت گردی کے شانہ بہ شانہ لانے کی کوشش کی جا رہ

ترکی کے نائب وزیر اعظم نعمان قورتلمش نے کہا ہے کہ اسلام کو ارادتاً دہشت گردی کے شانہ بہ شانہ لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
نائب وزیر اعظم نعمان قورتلمش جمعہ کے روز سے جاپان کے دورے پر ہیں ۔
اپنی مصروفیات کے دوران انہوں نے ناشتے پر جاپانی صحافیوں کے ساتھ ملاقات کی اور داعش کے ہاتھوں قتل ہونے والے 2 جاپانی صحافیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔
اس کے بعد جاپان کی سب سے بڑی سول سوسائٹی ساساواکا وقف کی طرف سے منعقدہ اجلاس میں شرکاء سے خطاب میں انہوں نے اسلام فوبیا کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ "اسلام کا نام بدنام کیا جا رہا ہے"۔
قورتلمش نے کہا کہ " داعش اور اس سے مشابہہ دہشت گرد تنظیموں کے ہاتھوں عالم اسلام کو غلط متعارف کروایا جا رہا ہے۔ ایک طرف دہشت گرد تنظیمیں اور دوسری طرف انہیں مضبوط بنانے والے اسلام فوبیا پر مبنی اقدامات دنیا کے ایجنڈے کو مصروف رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام فوبیا اسلام مخالفت کی شکل میں دنیا کی ہر جگہ پر مصروف عمل ہے"۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں دباو اور ظلم کے ساتھ معصوم انسانوں کا قتل کر رہی ہیں اور اسلام کو ہرگز دباو اور ظلم کے ساتھ یاد نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ نعمان قورتلمش نے تیسری اقوام متحدہ عالمی آفات کانفرنس کی سربراہی کی۔
کانفرنس میں بنگلہ دیش، چین، فن لینڈ، فرانس، جاپان، کینیا، میکسیکو، پاکستان، روس اور نیوزی لینڈ سمیت 39 ممالک سے آفات کے شعبے کے ذمہ دار وزراء اور اعلیٰ سطحی منتظمین نے شرکت کی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں