شہدا کے لواحقین اور غازیوں کو ایوارڈ حسن کارکردگی

ایوان صدارت میں منعقدہ تقریب میں 27 پولیس اور فوجی غازیوں اور شہدا کے لواحقین کو سرکاری حسن کارکردگی میڈلز عطا کیے گئے

266470
شہدا کے لواحقین اور غازیوں کو ایوارڈ حسن کارکردگی

شہدا کے لواحقین اور غازیوں کو 44 اضلاع میں بیک وقت سرکاری حسن کارکردگی تمغوں سے نوازا گیا ہے۔
ایوان صدارت میں منعقدہ تقریب میں 27 پولیس اور فوجی غازیوں اور شہدا کے لواحقین کو سرکاری حسن کارکردگی میڈلز عطا کیے گئے۔
صدر ایردوان نے اس دوران کسی ملک کے وقار اور خوشحالی کی سطح کے درمیان تعلق پر توجہ مبذول کرائی ۔
انہوں نے کہا کہ کسی قوم کے وقار کا تحفظ کرنا اس کی خوشحالی کی سطح میں بلندی آنے کا مفہوم رکھتا ہے۔
ہم دوسروں کی طرح دشمنی کرتے ہوئے ، خالی بیانات دینے یا پھر چیخ و پکار کرتے ہوئے نہیں بلکہ اس طریقے سے اپنے ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔
انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ " ترکی کو اندلس بنانے کے خواہاں، ترکی کو وسطی اور مشرقی افریقہ میں بدلنے کے خواہاں حتی اسے مشرقی یورپ اور بلقانی علاقے کے انجام کی طرح کے نتائج کا سامنا کروانے کی چالیں چلنے والے اپنے اس ارادے سے تا حال باز نہیں آئے۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں