مسئلہ قبرص سے متعلق مذاکرات کا نیا دور

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے مسئلہ قبرص کے خصوصی نمائندے ایسپین بارتھ ایدی طرفین سے مذاکرات کی غرض سے آج جزیرے تشریف لا رہے ہیں۔ ایدی اپنے تین روزہ دورہ قبرص کے دوران دونوں اقوام کے رہنماوں سے ملاقات کریں گے

266128
مسئلہ قبرص  سے متعلق مذاکرات   کا نیا دور

مسئلہ قبرص کے حل کے لیے مذاکرات کا اس ہفتے نیا سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے مسئلہ قبرص کے خصوصی نمائندے ایسپین بارتھ ایدی طرفین سے مذاکرات کی غرض سے آج جزیرے تشریف لا رہے ہیں۔
ایدی اپنے تین روزہ دورہ قبرص کے دوران دونوں اقوام کے رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔
بارتھ ایدی مذکرات کے بارے میں ایک فریم ورک تیار کریں گے تاہم وہ تفصیلات میں جانے سے گریز کریں گے۔
ان کے اس دورے سے ماہ اپریل میں مسئلہ قبرص سے متعلق مذاکرات میں سرعت پیدا کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔
حاصل کردہ معلومات کے مطابق مذاکرات سن2015 کے اواخر تک مکمل کرلیے جائیں گے اور طرفین کو نئی تجاویز پیش کی جائیں گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں