ہنگری کے صدر کا دورہ ترکی

مہمان صدر نے اولین طور پر وزیر اعظم احمد داؤد اولو کو شرف ملاقات بخشا بعد ازاں اسپیکر اسمبلی جمیل چیچک سے ملاقات کی

261490
ہنگری کے  صدر کا دورہ ترکی

ہنگری کے صدر یانوس آدر نے انقرہ میں مذاکرات کیے۔
مہمان صدر نے اولین طور پر وزیر اعظم احمد داؤد اولو کو شرف ملاقات بخشا بعد ازاں اسپیکر اسمبلی جمیل چیچک سے ملاقات کی۔
یانوش آدر بعد ازاں ایوانِ صدارت تشریف لے گئے جہاں پر صدر رجب طیب ایردوان نے ان کا سرکاری طور پر استقبال کیا۔
بلمشافہ و بین الاوفود مذاکرات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
صدر ایردوان نے دستخط تقریب کے بعد مشترکہ پریس کانفرس میں ترکی کے سلسلہ رکنیت یورپی یونین کے دائرہ کار میں اسوقت مالی معاملات پر مبنی 17 ویں عنوان پر بات چیت جاری ہے۔ہم اس عنوان پر لاٹویا کے دور صدارت میں مذاکرات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے خواہاں ہیں۔اس ضمن میں ہم ہنگری کی حمایت کو خصوصی طور پر اہمیت دیتے ہیں۔
مہمان صدر نے بھی اس موقع پر کہا کہ ہم ابتک ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت کی حمایت کرتے چلے آئے ہیں۔ جو کہ آئندہ بھی جاری رہے گی۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں