شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر خارجہ اوز دل نامی کا دورہ بیلج

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر خارجہ اوز دل نامی بیلجیئم کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں ۔

256321
 شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر خارجہ اوز دل نامی کا دورہ  بیلج


شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر خارجہ اوز دل نامی بیلجیئم کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں ۔ انھوں نے برسلز میں سرکاری مذاکرات کے دوران اس طرف توجہ دلائی کہ اگر مسئلہ قبرص کو حل نہ کیا گیا تو علاقے میں موجود کسی بھی مسئلے کو حل نہیں کیا جا سکے گا ۔مسئلہ قبرص کا حل یورپ کی توانائی کی سلامتی کے لحاظ سے بھی کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔قبرص کی موجودہ صورتحال کو جاری نہیں رکھا جا سکتا ۔مسئلے کے حل کے لیے قبرصی یونانی انتظامیہ کو اپنے اوپر عائد ذمہ داروں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے ۔
مذاکرات کے بعد صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے نامی نے کہا کہ قبرص کے مسئلے کو قبرصی یونانی انتظامیہ کیطرف سے یورپی یونین کو ایک اتحادی قوت کی نظر سے دیکھنے سے ہی حل کیا جا سکتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ یونان کے نئے وزیر اعظم چپراس کے موقف سے بھی مایوسی ہوئی ہےانھوں نے یورپی یونین کو ہلاکر رکھ دینے والے بیانات دئیے ہیں لیکن قبرص کے حل کے معاملے میں وہ مخالفین کے زیر اثر آئے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ قبرص کے گرو نواح میں موجود توانائی کے وسائل پر دونوں فریقوں کا حق ہے۔ قبرصی یونانیوں نے یکطرفہ طور پر کوریا ،فرانس اور اٹلی کی کمپنیوں کیساتھ معاہدوں پر دستخط کیے جس کے بعد ہم بھی ترکی کی ایک کمپنی کیساتھ پٹرول کی تلاش کی سرگرمیاں شروع کرنے پر مجبور ہو گئے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں