وزیر اعظم احمد داود اولو امریکہ کے دورے پر

داود اولو نیو یارک میں گلوبل اقتصادی حلقوں کے ساتھ اور پورٹ فولیو منتظمین کے ساتھ ملاقات کریں گے

247301
وزیر اعظم احمد داود اولو امریکہ کے دورے پر

پرتگال میں سرکاری دورے کو مکمل کرنے کے بعد ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو امریکہ کے دورے پر ہیں۔
امریکہ میں اپنی مصروفیات کے دوران داود اولو نیو یارک میں گلوبل اقتصادی حلقوں کے ساتھ اور پورٹ فولیو منتظمین کے ساتھ ملاقات کریں گے اور ان سے ترکی میں سرمایہ کاری کی اپیل کریں گے۔
وزیر اعظم نیویارک میں پہلے روز کی مصروفیات میں گولڈ مین سیک براہ راست سرمایہ کاروں کے ساتھ ظہرانے پر ملاقات کریں گے اور سرمایہ کاروں سے دو طرفہ مذاکرات بھی کریں گے۔
مذاکرات میں ترکی کی مالیاتی اور سرمایہ کاری کی فضاء کا جائزہ لیا جائے گا۔
اس کے بعد وزیر اعظم داود اولو ترک۔امریکن کونسل کے سربراہ ہاورڈ بیزی کے ساتھ ملاقات کریں گے اور اعشائیے میں ایک بین الاقوامی بینک کے اداراتی سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
پہلے دن کی مصروفیات میں سب سے آخر میں داود اولو ترک۔امریکن سوسائٹی کے منتظمین کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ اقتصادیات و سرمایہ کاری کے حوالے سے کی جانے والی ان کاروائیوں سے ترکی کا ہدف استنبول کو 5 مالیاتی مراکز میں سے ایک بنانا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں