ترکی اپنی تقدیر کو ترکی کے مخالفین کے ہاتھ میں نہیں چھوڑ سکتا: د

پرتگال کی نظر میں ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت صرف ترکی کے حوالے سے ہی نہیں یورپی یونین کے حوالے سے بھی مفید ثابت ہو گی: پاسوس کوئیلو

247252
ترکی اپنی تقدیر کو ترکی کے مخالفین کے ہاتھ میں نہیں چھوڑ سکتا: د

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو کل سرکاری دورے پر پرتگال پہنچے جہاں وہ ملاقاتوں اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
لزبون پہنچنے پر پرتگال کے وزیر اعظم پاسوس کوئیلونے سرکاری تقریب کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔
دونوں رہنماوں کے درمیان دو طرفہ مذاکرات کے بعد بین الحکومتی سربراہی اجلاس کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ترکی اور پرتگال کے درمیان دفاع، اقتصادیات، تعلیم اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے اور اس کے بعد داود اولو اورکوئیلو نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے داود اولو نے کہا کہ "ترکی کو یورپ سے علیحدہ نہیں سوچا جا سکتا اور ترکی اپنی تقدیر کو ترکی کے مخالفین کے ہاتھ میں نہیں چھوڑ سکتا"۔
ترکی اور یورپی یونین کی رکنیت کے موضوع کی حمایت کرتے ہوئے پرتگال کے وزیر اعظم کوئیلو نے کہا کہ پرتگال کی نظر میں ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت صرف ترکی کے حوالے سے ہی نہیں یورپی یونین کے حوالے سے بھی مفید ثابت ہو گی۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم احمد داود اولو نے کہا کہ داعش کے موصل سے انخلاء کے لئے انقرہ بھرپور شکل میں مشاورتی عمل میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراق اور شام میں استحکام ہمارے لئے نہایت درجے اہمیت کا حامل ہے۔ داعش سمیت دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے اس ملک میں تشکیل کردہ سکیورٹی رسک ترکی کے لئے بھی سکیورٹی رسک ہے۔ اس موضوع پر ہمارا نقطہ نظر واضح اور دو ٹوک ہے۔ اس کے بعد کے مرحلے میں اس وقت تک بیان کردہ آپریشن یا اس وقت تک جاری کاروائیوں کے علاوہ کوئی آپریشن یا کاروائی ایجنڈے پر نہیں ہے۔ ایسی کسی کاروائی کے ایجنڈے پر آنے کی صورت میں ہم ترکی کے کردار کے بارے میں غور کریں گے"۔
داود اولو نے پرتگال کے صدر کاواکو سیلوا اور سابق صدر اور تہذیبوں کے اتفاق کے پہلے نمائندہ اعلٰی جارج سامپائیو کے ساتھ بھی ملاقات کی، لزبون جامع مسجد اور شہید کئے جانے والے ترک ڈپلومیٹ کی یاد میں لزبون میں تعمیر کروائی گئی یادگار کی بھی زیارت کی۔
وزیر اعظم احمد داود اولو پرتگال کے بعد امریکہ کے دورے پر روانہ ہو جائیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں