ترک ہلال احمر کی عراق میں امدادی مہم،لاکھوں ترکمین فیض یاب

ہلال احمر کے عراقی امور کے روح رواں شفق لوستار نے بتایا کہ ہماری تنظیم نے تین ماہ سے عراق میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں

245840
ترک ہلال احمر کی عراق میں امدادی مہم،لاکھوں ترکمین فیض یاب

ترک ہلال احمر نے عراق میں متعین ترک سفارت خانے کے توسط سے نجف شہر میں ترکمین پناہ گزینوں کے لیے امدادی مہم کا آغاز کیا ہے۔
اس مہم میں ترک سفیر فاروق قائماق جی نے بھی حصہ لیا ۔
ہلال احمر کے عراقی امور کے روح رواں شفق لوستار نے بتایا کہ ہماری تنظیم نے تین ماہ سے عراق میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
اس سلسلے میں ترکمین محاذ کے تلعفیر کے ذمہ دار قاسم قارا نے بتایا ہے کہ اس امدادی مہم سے ترکمینوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھر گئی ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تقریباً ڈھائی لاکھ ترکمین پناہ گزینوں کو بنیادی ضروریات زندگی فراہم کی جا چکی ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں