داود اولو کی پرتگال کے سابق صدر سے ملاقات

داود اولو دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے حوالے سے مذاکرات کے بعد مختلف معاہدوں پر دستخط کریں گے

245850
داود اولو کی پرتگال کے سابق صدر سے ملاقات

پرتگال کا دورہ کرنے والے وزیر اعظم داؤد اولو نے اپنی مصروفیات کا آغاز پرتگال کے سابق صدر اور بین الا تہذیبی اتحاد کے پہلے اعلی نمائندے جورگ سامپایو سے ملاقات کے ساتھ کیا۔
وزیر اعظم بعد میں ایک ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیں گے۔
داؤد اولو اپنے پروگرام کے دائرہ کار میں لزبون کی مرکزی جامع مسجد کی زیارت کرتے ہوئے اس ملک میں موجود اسلامی طبقوں کے نمائندوں سے مذاکرات کریں گے۔
وہ سن 1983 میں آرمینی دہشت گرد تنظیم کی طرف سے شہید کیے جانے والے ترک سفارتکاروں کی یاد گار پر پھول رکھیں گے۔
وزیر اعظم داؤد اولو پرتگالی صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتوں میں اہم معاملات پر بات چیت کریں گے ۔ اور بعض معاہدوں پر دستخط کریں گے۔
بعد ازاں دونوں ہم منصب مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کریں گے۔
وہ پرتگالی وزیر اعظم کوایلہو کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے کے بعد نیو یارک تشریف لے جائیں گے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں