انسداد دہشت گردی کےسلسلے میں جاری حل مرحلے میں ایک تاریخی دن

ہم حل مرحلے کے مشکل ، مشقت والے اور طویل عمل ہونے کو جانتے ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہم جرات اور عزم کے ساتھ نتیجے پر پہنچ جائیں گے: یالچن آق دوان

242477
انسداد دہشت گردی کےسلسلے میں جاری حل مرحلے میں ایک تاریخی دن

انسداد دہشت گردی کےسلسلے میں جاری حل مرحلے میں ایک تاریخی دن۔۔۔

ترکی کے نائب وزیر اعظم یالچن آق دوان نے کہا ہے کہ "اسلحے کا غیر فعال ہونا جمہوری ترقی کی رفتار میں تیزی لائے گا"۔
وزیر داخلہ ایفقان اعلی اور آق دوعان نے کل استنبول میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے وفد کے ساتھ ملاقات کی جس میں انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں جاری حل مرحلے کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے نمائندہ اور اسمبلی ممبر سرِ ثریا اوندیر نے مذاکرات کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا کہ"حل مرحلے میں موجودہ صورتحال کے بارے میں اوجالان کا بنیادی نظریہ یہ ہے کہ' پی کےکے ' کو موسم بہار کے ہنگامی اجلاس میں جمع ہونے کی دعوت دیتا ہوں اور یہ دعوت مسلح جدوجہد کی جگہ جمہوری سیاست کے آغاز کے بارے میں ایک تاریخ ارادے کا اظہار ہے"۔
تاہم نائب وزیر اعظم یالچن آق دوعان نے کہا کہ ہم حل مرحلے کے مشکل ، مشقت والے اور طویل عمل ہونے کو جانتے ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہم جرات اور عزم کے ساتھ نتیجے پر پہنچ جائیں گے" ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سلوگن کے ساتھ ایک خاموش انقلاب کے لئے قدم اٹھائے ہیں کہ 12 سال سے بہتاخون اب رُک جائے اور مائیں آنسو نہ بہائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس اپیل کو نہایت اہم خیال کرتے ہیں اور اسلحے کا خاموش ہونا ہمارے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
نائب وزیر اعظم یالچن آق دوعان نے مزید کہا کہ بنیادی مسائل کو بتدریج پیچھے چھوڑتے ہوئے ترکی ایک گلوبل اور علاقائی طاقت بن جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں