عالمی میڈیا کا تاریخی اپیل پر ردِ عمل

رائٹر نے موسم بہار میں عبداللہ اوجالان کی جانب سے دہشت گرد تنظیم PKK کے ملک بھر میں اسلحے کے استعمال نہ کرنے کے اعلان کو PKK کے تیس سالہ جدو جہد کے لحاظ سے بڑی اہمیت کے حامل ہونے سے آگاہ کیا ہے

242600
عالمی میڈیا کا تاریخی اپیل پر ردِ عمل

عالمی میڈیا کا تاریخی اپیل پر ردِ عمل۔
نائب وزیراعظم یالچین آق دوان اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے وفد کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد جاری کردہ اعلامیے کو عالمی میڈیا نے نمایاں جگہ دی ہے۔
اس پیش رفت کی سب سے پہلے خبر رائٹر نے نشر کی۔ رائٹر نے موسم بہار میں عبداللہ اوجالان کی جانب سے دہشت گرد تنظیم PKK کے ملک بھر میں اسلحے کے استعمال نہ کرنے کے اعلان کو PKK کے تیس سالہ جدو جہد کے لحاظ سے بڑی اہمیت کے حامل ہونے سے آگاہ کیا ہے۔
خبر کے مطابق پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ سری ثریا اؤندر نے براہ راست نشریات مین عبداللہ اوجالا ن کے بیان کو پڑھ کر سنایا۔
رائٹر کے مطابق 2012 سے اوجالا ن کے ساتھ جاری مذاکرات میں سن 1984 سے سے اب تک 40 ہزارا فراد کے ہلاک ہونے والی ان جھڑپوں کے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ عبداللہ اوجالان نے PKK کو ہتھیار ڈالنے کے بارے میں اپیل کی ہے اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سری ثریا اؤندر نے موسم بہار میں PKK کے ہنگامی کنونشن منعقد کرتے ہوئے تنظیم کی جانب سے تاریخی فیصلہ کیے جانے سے آگاہ کیا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں