اسپیکر اسمبلی جمیل چیچک کینیڈا کے دورے پر

جمیل چیچک نے اپنے ہمراہی وفد کے ہمراہ کینیڈین پارلیمنٹ میں مذاکرات سر انجام دیے

230319
اسپیکر اسمبلی جمیل چیچک کینیڈا کے دورے پر

ترک قومی اسمبلی کے اسپیکر جمیل چیچک کینیڈا کا دورہ کر رہے ہیں۔
جمیل چیچک نے اولن طور پر شہید سفارتکاروں کی یاد گار پر حاضری دی۔
آرمینی آسالہ دہشت گرد تنظیم کی طرف سے شہید کیے جانے والے کرنل اتیلا آلتے کات کو سلام پیش کرنے کے زیر مقصد وہاں پر یکجا ہونے کی وضاحت کرنے والے چیچک نے کہا کہ " عالمی برادری کو دہشت گردی کے حوالے سے کسی قسم کی تفریق بازی کیے بغیر ، درجہ بندی کے زمرے میں شامل کیے بغیر تمام تر دہشت گرد کاروائیوں کے سامنے ایک مشترکہ مؤقف کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ وگرنہ معصوم انسانوں کی جانیں جاتی رہیں گی اور انسان اس کرب کو برداشت کرنے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔"
چیچک بعد ازاں مذاکرات کی غرض سے کینیڈین پارلیمنٹ کو تشریف لے گئے۔
جہاں پر اولین طور پر سینٹ کے اسپیکر پیئر کلوڈ بِلن نے ان کا خیر مقدم کیا۔ اور دونوں کے درمیان بلمشافہ مذاکرات سر انجام پائے۔
چیچک اور ان کے ہمراہی وفد نے ان کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے بعد پارلیمنٹ کی عمارت کا معائنہ کیا۔ اسپیکر اسمبلی چیچک بعد ازاں کینیڈین دارالا عوام کے اسپیکر انڈریو شیئر کے ساتھ یکجا ہوئے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں