ملاتیا میں دو جنگی طیاروں کے تصادم میں چار پائلٹ شہید

طیاروں میں سے ایک کا ملبہ تلاش کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے طیارے کے ملبے کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ملاتیا کی تحصیل ایکنجی لر میں شام کے وقت تربیتی پرواز کرنے والے دو فوجی طیارے دھند کی وجہ سے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ ملاتیا کے گورنر سیلمان قامچی سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق گرنے والے طیاروں میں سے ایک کے ملبے تک رسائی حاصل کرلی گئی ہے

236206
ملاتیا میں دو جنگی طیاروں کے تصادم میں چار پائلٹ شہید

ملاتیا میں دو فوجی طیار ے گر تباہ ہو گئے ہیں۔
طیاروں میں سے ایک کا ملبہ تلاش کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے طیارے کے ملبے کی تلاش کا کام جاری ہے۔
ملاتیا کی تحصیل ایکنجی لر میں شام کے وقت تربیتی پرواز کرنے والے دو فوجی طیارے دھند کی وجہ سے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔
ملاتیا کے گورنر سیلمان قامچی سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق گرنے والے طیاروں میں سے ایک کے ملبے تک رسائی حاصل کرلی گئی ہے۔
گورنر نے کہا ہے کہ دو شہید پائلٹوں کی لاشیں بھی مل گئی ہیں۔
علاقے میں بڑی تعداد میں امدادی ٹیموں کے ساتھ ساتھ طبی ٹیموں روانہ کردی گئی ہیں جو دیگر دو پائلٹوں تک پہنچنے کے لیے اپنی کاروائی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں