فوج کی رسوائی میں ملوث عناصر کے خواب چکنا چور ہو چکے ہیں: ایردوا

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ شاہ سلیمان کی درگاہ اور ہماری مسلح افواج کو ہمارے خلاف سازشوں کا آلہ کار بنانےوالوں کے سارے منصوبے خاک میں مل گئے ہیں

229984
فوج کی رسوائی میں ملوث عناصر کے خواب چکنا چور ہو چکے ہیں: ایردوا

صدر رجب طیب ایردوان نے چند روز قبل ترک مسلح افواج کے شاہ فرات نامی آپریشن پر تاثرات کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ شاہ سلیمان کی درگاہ اور ہماری مسلح افواج کو ہمارے خلاف سازشوں کا آلہ کار بنانےوالوں کے سارے منصوبے خاک میں مل گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس آپریشن میں ہماری فوج سینہ سپر رہی ہے جن کا فرض شاہ سلیمان کی درگاہ اور مادر وطن کا دفاع کرنا تھا اور ہمیں فخر ہے کہ ہماری ترک فوج نے خطروں کی پروا کیے بغیر اپنے فرائض بخوبی ادا کیے ہیں۔
جناب صدرنے یہ بھی بتایا کہ وزراکمیٹی کا آئندہ اجلاس نو مارچ کو قصر صدارت میں منعقد ہوگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں