شاہ سیلمان مقبرے پرترکی کی فوجی کاروائی کی دنیا بھر میں باز گشت

ترک مسلح افواج کی جانب سے شاہ سیلمان مقبرے اور چیک پوسٹ پر کی جانے والی فوجی کاروائی کے بارے میں دنیا بھر سے باز گشت سنائی دے رہی ہے۔ نیوز ایجنسیوں نے اس خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا ہے

227545
شاہ سیلمان مقبرے پرترکی کی فوجی کاروائی کی دنیا بھر میں باز گشت

ترک مسلح افواج کی جانب سے شاہ سیلمان مقبرے اور چیک پوسٹ پر کی جانے والی فوجی کاروائی کے بارے میں دنیا بھر سے باز گشت سنائی دے رہی ہے۔
نیوز ایجنسیوں نے اس خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا ہے۔
برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز نے " ترک فوجیوں نے شاہ سیلمان مقبرے اور چیک پوسسٹ پر موجود فوجیوں کے انخلا کے لیے رات گئے شامکی سرزمین پر فوجی کاروائی کی" کے عنوان کے تحت خبر شائع کی ہے۔
ایجنسی نے اس خبر کے بعد مسلسل اس موضوع کو جگہ دینا شروع کردیا۔
امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے " ترکی نے شام کی سرزمین پر موجود شاہ سیلمان مقبرے اور چیک پوسٹ پر ڈویوٹی پر مامور فوجیوں کے تحفظ کے لیے فواجی کاروائی کی ہے کے زیر عنوان خبر کو شائع کیا ہے۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی نے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترک فوجی دستوں نے شاہ سیلمان مقبرے پر ڈیوٹی پر مامور فوجیوں کا انخلا مکمل کرلیا ہے۔
نیو یارک ٹائمز نے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترک فوجی دستے نے شاہ سیلمان کی نعش کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں