صدارتی دستر خوان پروگرام میں صدارتی نظام پر بحث

صدر رجب طیب ایردوان نے اس موقع پر کہا کہ یہ میرا ایک ذاتی مسئلہ نہیں ہے لیکن اس کی ترکی کو اشد ضرورت ہے

225055
صدارتی  دستر خوان پروگرام میں صدارتی نظام پر بحث

صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی دستر خوان نامی پروگرام میں بعض اکیڈمیشنز ، اخباری نمائندوں ، تھنک ٹینک اور سیاستدانوں کے ساتھ یکجا ہوئے۔
صدارتی محل کے دستر خوان کے ایجنڈے میں صدارتی نظام کا موضوع شامل تھا۔
انیس مہمانوں کی یہ ملاقات پونے تین گھنٹے تک جاری رہی۔
صدر نے اس موقع پر کہا کہ یہ میرا ایک ذاتی مسئلہ نہیں ہے لیکن اس کی ترکی کو اشد ضرورت ہے۔
صدارتی دستر خوان کے مہمانوں نے صدر کے عوام کی طرف سے منتخب کیے جانے کے ذریعے صدارتی نظم و نسق کی جانب ایک قدم اٹھائے جانے کا تعین ہونے کا اظہار کیا۔
اجلاس میں شامل قومی اسمبلی کے آئین ساز کمیشن کے صدر برہان کوزو کا کہنا ہے کہ سلسلہ حل کی طرح صدارتی نظام کو بیان کرنے کے زیر مقصد کسی وفد کی تشکیل کا معاملہ ایجنڈے میں آیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم ایوانِ صدارت میں کسی متن کی تیاری کے لیے نہیں بلکہ اپنے اپنے خیالات سے آگاہی کے لیے جمع ہوئے تھے۔ اور ہم سب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ موجودہ حکومتی نظام کے ساتھ ترکی آگے نہیں بڑھ سکے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں