ترکی ترقی پذیر ممالک کی ترقی کا خواہاں

جی ۔ 20 کی عبوری صدارت کے دور میں ہمارا اولیت کا حامل ہدف شرح نمو میں اضافے کے حوالے سے سرگرمیوں پر توجہ دینا اور ترقی پذیر ممالک کی اقتصادیات کے ساتھ یکسانیت کو مزید فروغ دینا ہیں

221610
ترکی ترقی پذیر ممالک  کی ترقی کا خواہاں

جی ۔ 20 کی صدارت کے دوران ترکی کا اولین ہدف ترقی کرنا ہے۔
خوراک، زراعت اور غلہ بانی کے وزیر مہدی ایکر نے روم میں واقع اقوام متحدہ سے وابستہ زرعی فنانس ادارے کی 38 ویں انتظامی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔
وزیر ایکر نے اجلاس میں ترکی کے جی۔20 کی عبوری صدارت کے دورانیہ کے حوالے سے ترکی کے نقطہ نظر کو بیان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ترکی کی صدارت کے عرصے میں زراعت اور خوراک کے معاملات اولیت کے حامل ایجنڈے کی شقوں میں شامل ہوں گے۔اس حوالے سے خوراک کے حصول، غذا کے بے جا استعمال اور اس کی تلفی میں گراوٹ لانا بنیادی معاملات میں شامل ہوں گے۔
بریفنگ کے بعد ٹی آرٹی کو اپنا جائزہ پیش کرنے والے وزیر مہدی ایکر نے بتایا کہ ترکی اپنے ہدف کے ساتھ ساتھ اس سے قبل کے صدارتی ادوار میں لیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے موضوع پر حساسیت سے کام لے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جی ۔ 20 کی عبوری صدارت کے دور میں ہمارا اولیت کا حامل ہدف شرح نمو میں اضافے کے حوالے سے سرگرمیوں پر توجہ دینا اور ترقی پذیر ممالک کی اقتصادیات کے ساتھ یکسانیت کو مزید فروغ دینا ہیں۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں