تاریخ، تاریخ دانوں کی طرف سے لکھی جانی چاہیے

پارلیمنٹوں میں سیاسی فیصلے کر کے اور غیر حقیقی واقعات کو حقیقی دکھا کر تاریخ کو درست نہیں پڑھا جا سکتا: ایردوان

216140
تاریخ، تاریخ دانوں کی طرف سے لکھی جانی چاہیے

ایردوان نے کہا ہے کہ تاریخ خود مختار طاقتوں کی طرف سے نہیں تاریخ دانوں کی طرف سے لکھی جانی چاہیے۔۔۔
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کولمبیا میں اپنی مصروفیات کے دوران بوگوٹا ایکسٹریناڈو یونیورسٹی اور انقرہ یونیورسٹی کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقدہ "1915 کا سال عثمانی سلطنت کے لئے مشکل ترین سال" نامی سیمپوزئیم سے خطاب کیا۔
1915 کے واقعات پر بات کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ "پارلیمنٹوں میں سیاسی فیصلے کر کے اور غیر حقیقی واقعات کو حقیقی دکھا کر تاریخ کو درست نہیں پڑھا جا سکتا"۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ خودمختار طاقتوں کی طرف سے نہیں تاریخ دانوں کی طرف سے رقم کی جانی چاہیے۔ فتح یاب اور خود مختار قوتیں تاریخ کو درست رقم نہیں کر سکتیں درست شکل میں آنے والی نسلوں کو منتقل نہیں کر سکتیں۔1915 کے واقعات کو فتح یاب اور خودمختاروں کی طرف سے لکھی گئی ایک تاریخ کے طور پر پڑھا گیا ہے اور پروپیگنڈہ احساسات کے ہتھکنڈے اور گندی سیاست تاریخ پر سبقت لے گئے ہیں"۔
ایردوان نے کہا کہ ہم نے آرمینی دعووں سے متعلق آرکائیو کھولے ہیں تو ایسی دستاویزات کہ جن پر تجزئیہ و تحقیق کی ضرورت ہے ان کی تعداد 1 ملین سے زائد نکلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرمینیا یا کسی اور ملک کے پاس دستاویزات ہوں تو وہ بھی انہیں کھولیں۔ آئیے تاریخ دانوں اور قانون دانوں کو اس کام پر لگائیں وہ اپنے تحقیقاتی نتائج کو سیاست دانوں کے سامنے پیش کریں اس کے بعد آخری فیصلہ کیا جائے"۔
آرمینی ڈیا سپورا کے طرف سے 1915 کے واقعات کے بارے میں جاری انتہائی منفی پروپیگنڈہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "ہم پروپیگنڈہ یا جذباتی ہتھکنڈوں کے پیچھے نہیں ہیں ۔ ہم یاداشتوں کا احترام کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن اپنے ملک کے خلاف دشمنی پر مبنی مہمیں جاری کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں