احمد داود اولو کی زیر قیادت حل مرحلے کا اجلاس

اجلاس میں حل مرحلے کی موجودہ صورتحال اور روڈ میپ کا جائزہ لیا گیا

216191
احمد داود اولو کی زیر قیادت حل مرحلے کا اجلاس

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو کی زیر قیادت انسداد دہشت گردی کے لئے جاری حل مرحلے کا اجلاس منعقد ہوا۔
کل وزارت اعظمٰی دفتر میں کروائے جانے والے اجلاس میں حل مرحلے کی موجودہ صورتحال اور روڈ میپ کا جائزہ لیا گیا۔
خفیہ ادارے کے مشیر خاقان فیدان سمیت متعلقہ نائب وزراء ، وزیر داخلہ ، وزیر انصاف اور وزیر دفاع ، وزارت اعظمٰی ، وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کے مشیروں نے شرکت کی۔
اس دوران خاقان فیدان ،اسمبلی ممبر کی امیدواری کے لئے خفیہ ایجنسی MİT کے عہدہ مشاورت سے مستعفی ہو گئے ہیں ان کی جگہ نائب مشیر حق موسیٰ ان کی نمائندگی کریں گے۔
MİT کے نئے مشیر کا نام وزیر اعظم داود اولو کی طرف سے صدر ایردوان کو پیش کیا جائے گا اس کے بعد قومی سکیورٹی کونسل میں اس پر غور کیا جائے گا اور دوطرفہ گورنمنٹ آرڈر پر دستخط کے بعد تعیناتی کا عمل مکمل ہو جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں