اسرائیل کی غیر قانونی کاروائیاں ناقابل قبول ہیں: ترکی

ترک دفتر خارجہ نے اسرائیل کی مقبوجہ فلسطینی سزمین پر نئی رہائشی بستیوں کی تعمیر کے فیصلے کی مذمت کی ہے

215499
اسرائیل کی غیر قانونی کاروائیاں ناقابل قبول ہیں: ترکی

جمہوریہ ترکی کے دفتر خارجہ نے اسرائیل کی طرف سے دریائے اردن کے مغربی کنارے نئی رہائشی بستیوں کی تعمیرات کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ " اسرائیل مقبوضہ فلسطینی سر زمین پر غیر قانونی طور پر رہائش گاہوں کی تعمیرات کرتے ہوئے علاقے میں منصفانہ، پائدار اور وسیع پیمانے کے حل کی زمین کو بگاڑنے کی حرکات کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
اعلامیہ میں علاوہ ازیں یہ بھی واضح کیا گیا کہ اسرائیل کی عالمی قوانین کے منافی یک طرفہ کاروائیاں ترکی اور عالمی برادری کے لیے ناقابل قبول ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں