ترکی کا ایوی ایشن سیکٹر گذشتہ سال کے ریکارڈ کو بھی توڑ ڈالے گا

گذشتہ سال ترکی کے ایوی ایشن سیکٹر نے ہر شعبے میں ریکارڈ توڑ ڈالے اور اس کامیابی کو سال 2015 میں بھی بھرپور رفتار کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے

214119
ترکی کا ایوی ایشن سیکٹر گذشتہ سال کے ریکارڈ کو بھی توڑ ڈالے گا

ترکی کا ایوی ایشن سیکٹر گذشتہ سال کے ریکارڈ کو بھی توڑ ڈالے گا۔۔۔
وزیرِ رسل و رسائل ، نیوی گیشن و مواصلات لطفی ایلوان نے کہا ہے کہ گذشتہ سال ترکی کے ایوی ایشن سیکٹر نے ہر شعبے میں ریکارڈ توڑ ڈالے اور اس کامیابی کو سال 2015 میں بھی بھرپور رفتار کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایلوان نے کہا کہ ماہِ جنوری کی ترقی کو دیکھتے ہوئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ سیکٹر سال 2014 کے ریکارڈ بھی توڑ ڈالے گا ۔
وزیرِ رسل و رسائل ، نیوی گیشن و مواصلات لطفی ایلوان نے سرکاری ائیر فیلڈز پروسیسنگ ڈائریکٹریٹ کی ماہِ جنوری کے راستوں اور مسافروں کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ سال 2014 میں 166 ملین مسافروں کے ساتھ ایک بڑا ریکارڈ توڑا گیا لیکن جب ہم سال 2015 کے ماہِ جنوری کی پیش رفت پر نگاہ ڈالتے ہیں تو یہ نظر آتا ہے کہ رواں سال میں گذشتہ سال کے ریکارڈ بھی ٹوٹ جائیں گے۔
لطفی ایلوان نے کہا کہ ترکی بھر سے ماہِ جنوری میں ائیر پورٹوں کی خدمات سے استفادہ کرنے والے مسافروں کی تعداد 11 ملین سے تجاوز کر گئی ہے اور پہلے ماہ کے دوران مسافروں، طیاروں اور مال کی ٹریفک بھی اضافے کے ساتھ جاری ہے۔
وزیرِ رسل و رسائل ، نیوی گیشن و مواصلات لطفی ایلوان نے کہا کہ ائیر پورٹوں پر کل 11 ملین 1 لاکھ 81 ہزار 617 مسافروں کو خدمات فراہم کی گئیں اور مسافروں کی کل تعداد گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 9.4 فیصد زیادہ رہی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں