قومی خفیہ سروس کے سیکرٹری حاقان فیدان نے استعفی پیش کردیا

7 جون کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں امیدوار کھڑا ہونے کے زیر مقصد حاقان فیدان نے اپنا استعفی وزیر اعظم کو پیش کر دیا ہے

213559
قومی خفیہ سروس کے سیکرٹری حاقان فیدان نے استعفی  پیش کردیا

قومی خفیہ سروس کے سیکرٹری حاقان فیدان سات جون کو منعقد ہونے والے انتخابات میں ا میدوار کھڑا ہو سکنے کے لیے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
حاقان فیدان نے دس فروری سے لاگو ہونے والے استعفی کو وزارت عظمی کو پیش کر دیا ہے۔
اطلاع کے مطابق وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے فیدان کی استعفی کی درخواست قبول کر لی ہے۔
حاقان فیدان 25 مئی سن 2010 سے قومی خفیہ سروس کے سیکرٹری کے عہدے پر فائز تھے۔
ہائی الیکشن کمیشن کی طرف سے اعلان کردہ تقویم کے مطابق کاغذات ِ نامزدگی کو جمع کرانے والے سرکاری ملازمین کو دس فروری تک اپنے عہدے سے مستعفی ہونا لازمی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں