صدرایردوان کا شاہ عبداللہ کو تعزیت کا ٹیلیفون

صدر رجب طیب ایردوان نے داعش کے ہاتھوں سفاکانہ طور پر قتل کیے جانے والے اردنی پائلٹ کی وفات پر اردن کے شاہ عبداللہ سےٹیلیفون بات چیت میں اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتےہوئے متوفی کے اہل خانہ اور اردنی عوام سے تعزیت کا اظہارکیا

212665
صدرایردوان کا شاہ عبداللہ کو تعزیت کا ٹیلیفون

صدر رجب طیب ایردوان نے داعش کے ہاتھوں سفاکانہ طور پر قتل کیے جانے والے اردنی پائلٹ کی وفات پر اردن کے شاہ عبداللہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق ، صدر ایردوان نے شاہ عبداللہ سے ٹیلیفون بات چیت میں اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتےہوئے متوفی کے اہل خانہ اور اردنی عوام سے تعزیت کا اظہارکیا ۔
اس واقعے کی شدید مذمت کرتےہوئے صدر ایردوان نے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔
شاہ عبداللہ نے بھی صدر ایردوان کی بات سے اتفاق کرتےہوئے شام کے حوالے سےمشترکہ تعاون کی اہمیت اجاگر کی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں