صدر ایردوان کی جاپان کے وزیراعظم  شینزو آبے سے تعزیت

صدر رجب طیب ایردوان نے جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے کو ٹیلی فون کرتے ہوئے دولتِ اسلامیہ دہشت گرد تنظیم کی جانب سے یرغمال بنائے جانے کے بعد قتل کیے جان والے دو جاپانی باشندوں کی ہلاکت پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے

207989
صدر ایردوان کی جاپان کے وزیراعظم  شینزو آبے سے تعزیت

صدر ایردوان کی جاپان کے وزیراعظم سے تعزیت۔
صدر رجب طیب ایردوان نے جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے کو ٹیلی فون کرتے ہوئے دولتِ اسلامیہ دہشت گرد تنظیم کی جانب سے یرغمال بنائے جانے کے بعد قتل کیے جان والے دو جاپانی باشندوں کی ہلاکت پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے آبے کے ساتھ اپنی بات چیت میں ہلاک ہونے والے جاپانی باشندوں کے اہلِ خانہ سے ہمدردی اور جاپانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ دہشت گردی ایک انسانی جرم ہے اور دہشت گردی کی کوئی نسل اور مذہب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی ہونے کے ناتے ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف اپنی جدو جہد کو جاری رکھے گا۔
انہوں نے جاپان کے عوام کے دکھ و درد میں برابر کا شریک ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بھی فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا


ٹیگز:

متعللقہ خبریں