عالمی تنظیمیں انصاف کے تقاضے سے کوسوں دور ہیں: صدر ایردوان

ترک صدر نے اقوام متحدہ سمیت نمایاں عالمی تنظیموں کے انصاف کے ترازو سے دور ہونے کا ذکر کرتے ہوئے دنیا کی تقدیر کے 5 ملکوں کے ہاتھ میں ہونے کے ناقابل قبول ہونے کا کہا ہے

207353
عالمی تنظیمیں انصاف کے تقاضے سے کوسوں دور ہیں: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں کے امور انصاف کے ترازو سے کوسوں دور ہیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو کا حق حاصل ہونے والے 5 مملکتوں کی طرف سے پیدا کردہ عدم انصاف کے ماحول کا ذکر کرنے والے ایردوان نے کہا کہ "ہماری دنیا پانچ ملکوں سے بڑی ہے۔ آپ 196 ملکوں کی تقدیر کو 5 ملکوں کے ہاتھ میں نہیں چھوڑ سکتے۔ اس چیز کا کسی کو حق حاصل نہیں ہے۔"
اقوام متحدہ میں مسلمانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ویٹو کا حق مووجود ہونے والے کسی بھی ملک کے موجود نہ ہونے کی وضاحت کرنے والے ایردوان نے کہا کہ "اگر ایسا ہے تو ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ دنیا میں انصاف پایا جاتا ہے۔"
شام میں اسد انتظامیہ کے قتلِ عام پر چپ سادھنے والے اقوام متحدہ پر نکتہ چینی کرنے والے ایردوان نے کہا کہ"اس ملک میں ساڑھے تین لاکھ انسان ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ سات ملین انسان اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔تا ہم اقوام متحدہ میں دو ملک چین اور روس اس مسئلے کے حل میں رکاوٹ کھڑی کرتے رہتے ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں پہلی جنگ عظیم کے بعد پیدا ہونے والے ماحول کو اب حاکمیت نہیں دی جا سکتی، ہمیں اس چیز سے نجات حاصل کرنی ہو گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں