ترکی ایک طاقتور ملک بن چکا ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایرودان نے کہا ہے کہ ترکی ایک طاقتور ملک ہے جسے دنیا کے ہر گوشے میں امداد کے منتظر افراد تک رسائی حاصل کرنی چاہیے

203742
ترکی ایک طاقتور ملک بن چکا ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایرودان نے کہا ہے کہ ترکی ایک طاقتور ملک ہے جسے دنیا کے ہر گوشے میں امداد کے منتظر افراد تک رسائی حاصل کرنی چاہیے۔
ضلع کر شہر میں عوام سے خطاب کے دوران انہوں نے نئے آئین کی تشکیل کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سازشی عناصر کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھےہوئے ہے اور ہم ترکی کو سیاسی و معاشی لحاظ سے کمزور بنانےکے خواہاں عناصر کے یہ عزائم خاک میں ملا دیں گے۔
ترکی کی طرف سے بیرونی ممالک کو فراہم کردہ امداد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ترکی اس وقت حکمت عملی کا حصہ نہیں بلکہ اسے ترتیب دینے کی صلاحیت حاصل کر چکا ہے لہذا ایک طاقتور ملک یا ریاست کی حیثیت سے ہمیں دنیا کے ہر گوشے میں اپنے وجود کا احساس دلانا ہوگا۔
موجوُر نامی تحصیل میں پن چکیوں سے حاصل کردہ توانائی کی تنصیب کا افتتاح کرتےہوئے جناب صدر نے کہا کہ صاف ستھرے ماحول کا ذکر اگرکیاجائے تو اس کی فہرست میں سب سے اوپر نام ہمارا آئے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں