ترکی نائجر کے لیے بھی بر سرِ پیکار

ترک وزیر خارجہ افریقی یونین کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے نائجر کا دورہ کر رہے ہیں، جس دوران انہوں نے کئی اہم ملاقاتیں سر انجام دی ہیں

203842
ترکی نائجر کے لیے بھی بر سرِ پیکار

ترکی کی نائجر کو امداد کا سلسلہ جاری ہے۔
24 ویں افریقی یونین سربراہی اجلاس کےد ائرہ کار میں ایتھوپیا کا دورہ کرنے والے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے نائجر کے صدر سے ملاقات کی۔
دو طرفہ مذاکرات میں چاوش اولو نے وضاحت کی کہ نائجر کو فراہم کردہ امداد اضافے کے ساتھ جاری رہے گی ، ترک رابطہ و تعاون ایجنسی تیکا اس ملک میں صحت سے لیکر تعلیم تک 14 ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے جن کو عطیے کے اصول پر سر انجام دیا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے ہنگامی حالات کے کوآرڈینیٹر ویلری آموس کے ساتھ بھی یکجا ہونے والے چاوش اولو نے شام کی تازہ صورتحال پر اپنے جائزے پیش کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ وسائل کبھی بھی لا محدود نہیں ہوتے خاصکر شام کے معاملے میں ضروریات میں ہر گزرتے دن اضافہ ہو رہا ہے۔
شام میں ملکی انتظامیہ کے حلب پر حملوں پر توجہ مبذول کرانے والے چاوش اولو نے کہا کہ داعش کوبانی سے انخلاء کر گئی ہے تا ہم اس نے کرکوک پر حملے شروع کر دئیے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں