انقرہ اور ازمیر کے درمیان تیز رفتار ٹرین کا منصوبہ

دونوں شہروں کے درمیان 624 کلو میٹر کے فاصلے کو محض ساڑھے تین گھنٹے میں طے کرنے کا امکان پیدا کیا جا رہا ہے

204475
انقرہ اور ازمیر کے درمیان تیز رفتار ٹرین کا منصوبہ

ترکی ریلوے لائن کے میدان میں نت نئے اقدامات کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
آک پارٹی کے ازمیر کنونشن سے خطاب کرنے والے وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے ازمیر کے لیے بھی ریلوے کا مژدہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ ازمیر۔ انقرہ ریلوے لائن کے کام کی تکمیل کے ساتھ جمہوریہ ترکی کے دارالحکومت کے ساتھ ازمیر کا سبک رفتار رابطہ قائم ہو جائیگا۔
مجموعی طور پر 642 کلو میٹر طویل ہونے والی ریلوے لائن کی جدت کے کام کے مکمل ہونے ہر دونوں شہروں کا درمیانی فاصلہ ساڑھے تین گھنٹے میں طے کیا جا سکے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ کے دو برسوں کے دوران ملک بھر میں ریلوے کے شعبے میں سرمایہ کاری کو اہمیت دی جائیگی۔
انقرہ ۔ استنبول براہ راست سبک رفتار ٹرین کے منصوبے پر کام شروع ہو چکا ہے۔
مواصلات، جہاز رانی اور خبر رسانی امور کے وزیر لطفی ایلوان نے ٹی آرٹی خبر چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فی گھنٹہ 350 کی رفتار سے سفر کر سکنے والی ٹرین کی بدولت انقرہ ۔ استنبول کے سفر کو ڈیڑھ گھنٹے تک کم کرنے کا موقع ملے گا۔
علاوہ ازیں مال و اسباب کی نقل و حمل کے اعتبار سے اہمیت کی حامل قونیا ۔ مرسن فاسٹ ٹرین منصوبے کو سن 2015 کے اختتام تک قارامان تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں