پیرینچیک دعوی اظہار بیان کی آزادی کا دعوی ہے

"پیرینچیک دعوی" اصل میں نام نہاد نسل کشی سے نہیں اظہار بیان کی آزادی سے متعلق ہے: میولود چاوش اولو

201452
پیرینچیک دعوی اظہار بیان کی آزادی کا دعوی ہے

چاوش اولو نے کہا ہے کہ" پیرینچیک دعوی "اظہار بیان کی آزادی سے متعلق دعوی ہے۔
ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ یورپی انسانی حقوق کی عدالت میں زیر سماعت "پیرینچیک دعوی" اصل میں نام نہاد نسل کشی سے نہیں اظہار بیان کی آزادی سے متعلق ہے۔
چاوش اولو نے کہا کہ" اس موضوع پر انسانی حقوق کی عدالت کی زیریں شاخ نے جو فیصلہ سنایا تھا وہ نہایت واضح اور حتمی ہے تاہم سوٹزر لینڈ کے فیصلے اور نکالے گئے قانون اظہار بیان کی آزادی ، یورپی انسانی حقوق کے سمجھوتوں اور یورپی یونین انسانی حقوق کی عدالت کی جدتوں کے متضاد ہیں"۔
انہوں نے آرمینیا کی آرمینی لابی کے سال 2015 میں تیسرے فریق ممالک کی طرف اپنی کوششوں میں اضافہ کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آرمینیا اور اس کا ڈیاسپورا درحقیقت کام کو آسان راستے سے کرنے کی کوشش میں ہے اور سیاسی راستوں سے نتائج حاصل کرنا چاہتا ہے۔
چاوش اولو نے کہا کہ ترکی نے ایک مشترکہ کمیشن قائم کرنے اور اس کام کو تاریخ دانوں محققوں اور ماہرین پر چھوڑنے کی تجویز پیش کی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں