ترکی افریقہ کو ایبولا وائرس کے خلاف امداد فراہم کر رہا ہے

ترکی مغربی افریقہ کے دوست ممالک گنی، سیرالیون اور لائبیریا کو طبّی سامان کی امداد پہنچائے گا

199985
ترکی افریقہ کو ایبولا وائرس کے خلاف امداد فراہم کر رہا ہے

ترکی کی طرف سے افریقہ کو ایبولا وائرس کے خلاف جدوجہد کے لئے امداد۔۔۔
ترکی ایبولا وائرس کے خلاف جدوجہد میں افریقی ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے طبّی سامان کی امداد فراہم کرے گا۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی مغربی افریقہ کے دوست ممالک گنی، سیرالیون اور لائبیریا کو طبّی سامان کی امداد پہنچائے گا۔
مذکورہ تین ممالک کو 2.5 ملین لیرا مالیت کے طبّی سامان کا پہلا حصہ گنی کے دارالحکومت کوناکری پہنچایا جا رہا ہے۔
اس کے بعد 30 جنوری بروز جمعہ سے سیرالیون اور لائبیریا کو امداد پہنچائی جائے گی۔
وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایبولا کے خلاف جدوجہد کے لئے بین الاقوامی اور دوطرفہ پلیٹ فارموں پر امداد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں