سات ہزار یزیدیوں کی مہاجر کیمپوں میں منتقلی

ترکی میں موجود سات ہزار یزیدیوں کو مہاجر کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔

197971
 سات ہزار یزیدیوں کی مہاجر کیمپوں میں منتقلی

ترکی میں موجود سات ہزار یزیدیوں کو مہاجر کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔نائب وزیر اعظم نومان کرتلمش نے بتمان سے منتخب پارلیمانی نمائندہ عائلہ عاقات اتا کے ترکی میں موجود یزیدیوں کی صورتحال کے بارے میں سوالات کا جواب دیا ۔ انھوں نے کہا کہ 8 جنوری 2015 سے لیکر ابتک 6994 یزیدیوں کو مہاجر کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ان مہاجرین کی ہر طرح کی ضروریات کو پورا کیا جا رہا ہے ۔ماردن کی مدیات اور نو صائبت تحصیلوں میں 20 ہزار مہاجرین کی گنجائش کے مراکز موجود ہیں ۔یہاں پر مہاجرین کی صحت ،تعلیم، عبادت اور دیگر ہر طرح کی ضروریات کو پورا کیا جاتا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں