قومی اسمبلی کے اسپیکر جمیل چیچک کا جمہوریہ چیک کا دورہ

قومی اسمبلی کے اسپیکر جمیل چیچک بین الاقوامی یہودیوں کی نسل کشی کے یوم کی مناسبت سےمنعقد فورم میں شرکت کی غرض سے جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ پہنچ گئے ہیں ۔

197942
قومی اسمبلی کے اسپیکر جمیل چیچک کا جمہوریہ چیک  کا دورہ

قومی اسمبلی کے اسپیکر جمیل چیچک بین الاقوامی یہودیوں کی نسل کشی کے یوم کی مناسبت سےمنعقد فورم میں شرکت کی غرض سے جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ پہنچ گئے ہیں ۔ اس فورم میں 28 ممالک کی قومی اسمبلی کے اسپیکروں اور دو ممالک کےصدور نے شرکت کی ہے۔ جمیل چیچک نے سیاستدانوں کے کردار نامی پینل سے خطاب کے دوران نسل کشی، اسلام دشمنی، نسل پرستی ،نفرت انگیز بیانات ،پیرس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں اور اسرائیل اور فلسطین کے باہمی اختلافات جیسے موضوعات پر اظہار خیال کیا ۔فورم کے اختتام پر بیان دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس فورم میں ہمیں ترکی کے نظریات کو بیان کرنے کا اہم موقع ملا ہے ۔انھوں نے اسطرف توجہ دلائی کہ یہودیوں کی نسل کشی پر جائزے کے دوران اسرائیل کو مسئلہ فلسطین کیوجہ سے ا پنے گریبان میں جھانک کر دیکھنے کی بھی ضرورت ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں