بارزانی کی طرف سے ترکی کا شکریہ

فتح کے حصول میں مددگار ہونے پر میں ترکی کا شکر گزار ہوں: مسعود بارزانی

197929
بارزانی کی طرف سے ترکی کا شکریہ

عراق کی کرد علاقائی انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی نے داعش کو کوبانی سے نکالے جانے سے متعلق خبروں کے بعد اپنے جاری کردہ بیان میں ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بارزانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "فتح کے حصول میں مددگار ہونے پر میں ترکی کا شکر گزار ہوں
بارزانی نے کہا ہے کہ ہم ایک ہزار 500 کلو میٹر کی سرحد پر دہشت گرد تنظیم کے مقابل لڑے ہیں اور اسے شکست دی ہے۔
امریکہ کی وزارت خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے بھی کہا ہے کہ "داعش کے خلاف جدوجہد میں ہم ترکی کے تعاون پر بہت مطمن ہیں"۔
جین ساکی نے کہا ہے کہ کوبانی میں جھڑپ جاری ہے اور علاقے کے تقریباً 70 فیصد کا کنٹرول حاصل کر لیا گیاہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں