صدر ترکی دورہ افریقہ سے وطن لوٹ آئے

صدر رجب طیب ایردوان خطہ افریقہ کے دوروں کی آخری کڑی صومالیہ میں مذاکرات مکمل کرنے کے بعد وطن لوٹ آئے ہیں

197116
صدر ترکی دورہ افریقہ سے وطن لوٹ آئے

صدر رجب طیب ایردوان نے افریقہ کے دورے کی آخری کڑی صومالیہ میں مذاکرات کیے۔
موغا دیشو کے ہوائی اڈے پر صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود نے ترک صدر کا ایک سرکاری تقریب کے ساتھ استقبال کیا۔
اس تقریب کے بعد ایردوان نے ایک ترک فرم کی طرف سے تعمیر کردہ موغادیشو ہوائی اڈے کے نئے ٹرمینل کا افتتاح کیا۔
انہوں نے بعد ازاں ترکی کے تعاون سے تعمیر کردہ صومالی ۔ ترک تعلیمی و تحقیقاتی اسپتال کو خدمات کے لیے کھولا۔
صومالیہ میں مذاکرات کے دوران صدر ایردوان کو سرکاری نشان بھی عطا کیا۔
ترکی اور صومالیہ کے درمیان بحریہ، مواصلات، صنعت، کھیل اور حفظان صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔
صدر ایردوان صومالیہ میں اپنی مصروفیات کو پورا کرنے کے بعد کل وطن لوٹ آئے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں