ترک سرمایہ کاروں کو جیبوٹی میں سرمایہ کاری کی ترغیب

جیبوٹی شمال اور جنوب میں ائیر پورٹ تعمیر کر رہا ہے اس کام میں ترک ٹھیکہ دار فرموں کا شامل ہونا ضروری ہے: رجب طیب ایردوان

196549
ترک سرمایہ کاروں کو جیبوٹی میں سرمایہ کاری کی ترغیب

صدر رجب طیب ایردوان نے ترک سرمایہ کاروں کو جیبوٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔۔۔
اپنے دورہ جیبوٹی کے دوران ترکی جیبوٹی ٹریڈ فورم کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "میں شراکت دار کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ جیبوٹی شمال اور جنوب میں ائیر پورٹ تعمیر کر رہا ہے اس کام میں ترک ٹھیکہ دار فرموں کا شامل ہونا ضروری ہے۔ مجھے یقین ہے کہ سب سے اچھی قیمت ترک فرمیں دیں گی۔
صدر ایردوان نے جیبوٹی میں ترک فرموں کے موثر شکل میں اپنی موجودگی کو ظاہر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے میں مختلف شاخیں ہیں۔ اس وقت جیبوٹی بھاری نرخوں پربجلی حاصل کر رہا ہے۔ ہمیں اس معاملے میں بھی آگے بڑھنا چاہیے"۔
انہوں نے کہا کہ جیبوٹی میں جیو تھرمل اور ونڈ انرجی کے امکانات موجود ہیں۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی جیبوٹی میں ہسپتال تعمیر کرے گا اور اس ہسپتال میں کام کرنے والا نرسوں اور ڈاکٹروں کا عملہ ترکی سے فراہم کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ صدر رجب طیب ایردوان نے جیبوٹی میں انفراسٹرکچر کے مسائل کے حل کے لئے بھی کام کرنے کا ذکر کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں