اقوامِ متحدہ کے ڈھانچے کو تبدیل کرنا ہوگا: داوداولو

عالمی اقتصادی فورم کے سلسلے میں ڈاوس میں موجود وزیر خارجہ احمد داود اولو نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے ڈھانچے میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے جس کے لیے عالمی سطح کے حامل مسائل کے حل کےلیے دنیا کے ہر ملک کو مشاورت کےلیے شامل کرنا ضروری ہے

195372
اقوامِ متحدہ کے ڈھانچے کو تبدیل کرنا ہوگا: داوداولو

عالمی اقتصادی فورم کے سلسلے میں ڈاوس میں موجود وزیر خارجہ احمد داود اولو نے کاروباری دنیا کے نمائندوں کے ساتھ ایک عشایئے میں شرکت کی ۔
داود اولو نے اس موقع پر کہا کہ اقوامِ متحدہ کے ڈھانچے میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے جس کے لیے عالمی سطح کے حامل مسائل کے حل کےلیے دنیا کے ہر ملک کو مشاورت کےلیے شامل کرنا ضروری ہے اس کی بہترین مثال مسلم دنیا کی ہے کہ جہاں کے مسائل کے حل کی تلاش میں کسی مسلم ملک کا نمائندہ شریک نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ترکی نے سن 2003 میں عراقی بحران کے موضوع پر ہمسایہ ممالک کا اجلاس طلب کروایا تھا جس کا سلسلہ سن 2008 تک چلا تھا۔
ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ ترکی کے جی ٹوئنٹی کے عبوری صدارتی دور کے دوران اس موضوع کو ہمارے ایجنڈے میں فوقیت حاصل رہے گی ۔
عشایئے کے بعد وزیراعظم داود اولو نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ترکی کسی بھی ملک پر اپنا دبدبہ نہیں چاہتا اور ہم اپنے علاقے میں کثیر الطرفہ تعلقات کے حامی ہیں۔
یورپی یونین میں شمولیت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ترکی نے اس کےلیے ہر ممکنہ کوشش کی ہ ے اور اگر کوئی سیاسی رکاوٹ پیش نہ آئی تو دو سال کے اندر ہم یونین کی تما م شرائط پوری کردیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں