داعش کی پیش قدمی روکنے میں ترکی کا کردار نمایاں ہے: ہیمنڈ

برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے داعش میں شمولیت کےلیے شام جانے کے خواہاں افراد کو روکنے کے سلسلے میں ترکی کی کوششوں کو سراہا ہے

195350
داعش کی پیش قدمی روکنے میں ترکی کا کردار نمایاں ہے: ہیمنڈ

برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے داعش میں شمولیت کےلیے شام جانے کے خواہاں افراد کو روکنے کے سلسلے میں ترکی کی کوششوں کو سراہا ہے ۔
لندن میں گزشتہ روز داعش کے خلاف نبر دآزمائی پر منعقدہ اجلاس کے بعد ہیمنڈ نے اپنے امریکی ہم منصب جان کیری اور عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ۔
ایک صحافی کے غیر ملکی جنگجووں کی شام روانگی اور ان کی برطانیہ واپسی روکنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ہیمنڈ نے کہا کہ اس سلسلے میں کافی افراد نے یورپی ممالک کو گزر گاہ کے طور پر استعمال کیا ہے جن کی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ ہم رابطے میں ہیں۔
ہیمنڈ نے ترکی کی طرف سے شام جانے کے خواہاں افراد کو روکنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس بات کی تائید کی کہ ترک وزیر اعظم کا کہنا صحیح ہے کہ سرحدوں پر مکمل کنڑول کرنا نا ممکن ہے ۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی کہا کہ داعش عراق اور شام کا ہی نہیں بلکہ ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے جسے ختم کرنے کےلیے ہم ماہرین کی ٹیم تیار کریں گے۔
عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے بھی کہا کہ ہماری لندن آمد کا مقصد داعش کے خلاف زیادہ ممالک کی حمایت حاصل کرنا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن میں منعقدہ اس اجلاس میں بیس ممالک کے اعلی حکام نے شرکت کی جس میں ترکی کی نمائندگی وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کر رہے تھے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں