ترکی ۔ فرانس تعاون میں اضافے کا فیصلہ

ترکی کے سینوپ جوہری پلانٹ کے لئے ترکی اور فرانس کے درمیان تعاون میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے

191089
ترکی ۔ فرانس تعاون میں اضافے کا فیصلہ

ترکی کے سینوپ جوہری پلانٹ کے لئے ترکی اور فرانس کے درمیان تعاون میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔
فرانس کے سفیر لارنٹ بِل نے کہا ہے کہ سینوپ جوہری پلانٹ دونوں ملکوں کے حوالے سے اسٹریٹجک اور نہایت اہمیت کا حامل پروجیکٹ ہے۔
لارنٹ بِل نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی رکنیت کے لئے جاری مذاکراتی عمل میں ترکی کے لئے توانائی کاباب نہیں کھولا جا رہا اس حوالے سے بھی دونوں ملکوں کے درمیان یہ تعاون ترکی کے ہاتھ مضبوط کرے گا۔
ترکی مرسین آق قویو اور سینوپ میں متوقع جوہری پلانٹوں کی مدد سے اپنی قوت میں اضافہ کر نے کی تیاریوں میں ہے۔
مرسین آق قویو پلانٹ کی تعمیر کے لئے روس کے ساتھ جبکہ سینوپ پلانٹ کے لئے جاپان اور روس کے ساتھ سال 2013 میں سمجھوتے پر دستخط کئے گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں