عراقی اسپیکر اسمبلی دورہ انقرہ پر

جبوری کو کل وزیر اعظم احمد داود اولو نے اپنی سرکاری رہائش گاہ میں عشائیہ دیا جس میں اقتدار پارٹی کے کئی اہلکاروں سمیت بیورو کریٹس نے شرکت کی

189379
عراقی اسپیکر اسمبلی دورہ انقرہ پر

عراقی اسپیکر اسمبلی انقرہ میں۔
گزشتہ ماہ ترکی کا ایک کلیدی دورہ سر انجام دینے والے عراقی وزیر اعظم حیدر الا عابدی کے بعد اب عراقی اسپیکر اسمبلی سلیم جبوری انقرہ کا دورہ کر رہے ہیں۔
جبوری کل وزیر اعظم احمد داؤد اولو کے ساتھ ان کی سرکاری رہائش گاہ پر عشائیے میں یکجا ہوئے۔
اس عشائیے میں جسٹس اینڈ ڈویپلمنٹ پارٹی کے نائب چیئرمین یاسین آقائے، دفتر خارجہ کے انڈر سیکرٹری فریدون سنیرلی اولو، ممبر اسمبلی مہمت امین دیندار اور دیگر متعلقہ بیورو کریٹس نے شرکت کی۔
اطلاع کے مطابق اس دوران مہمان اسپیکر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، سلامتی، توانائی اور تجارتی معاملات پر غور کیا گیا۔
مہمان اسپیکر آج ترک ہم منصب جمیل چیچک سے ملاقات کریں گے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں