کارٹون کی اشاعت جرم ہے

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں گستاخانہ کارٹونوں کی اشاعت اگر ترکی کے بعض نشریاتی اداروں کی طرف سے کی جاتی ہے تو اس بات کو پیش نظر رکھا جانا چاہیے کہ یہ ایک جرم ہو گا: ایفقان اعلٰی

186525
کارٹون کی اشاعت جرم ہے

ترکی کے وزیر داخلہ ایفقان اعلٰی نے کہا ہے کہ "کارٹون کی اشاعت جرم ہے"۔
ایک پرائیویٹ ٹیلی ویژن چینل پر ایجنڈے کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "فرانس کے مزاحیہ جریدے میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں گستاخانہ کارٹونوں کی اشاعت اگر ترکی کے بعض نشریاتی اداروں کی طرف سے کی جاتی ہے تو اس بات کو پیش نظر رکھا جانا چاہیے کہ یہ ایک جرم ہو گا لہذا ہر ایک کو اس موضوع پر محتاط روّیہ اختیار کرنا چاہیے"۔
یہ غلط طرز عمل ہے اور ایک تحریک ہے لہذا نہایت احتیاط کی ضرورت ہے ۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی جرم ہے اور اس کے مقابل ہمارا روّیہ ایسا ہی واضح اور دو ٹوک ہو گا جیسا کہ دہشت گردی کے مقابل ہے۔
ایفقان اعلٰی نے کہا کہ "یہ جرم ہے ہم اس کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے اور اس کی مہلت بھی نہیں دی جانی چاہیے"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں