فرانس، ہلاک ہونے والوں کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے پیرس اور بیت المقدس میں جنازے کی رسومات کا اہتمام کیا گیا

184608
فرانس، ہلاک ہونے والوں کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

فرانس میں دہشت گردی کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔
حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے پیرس اور بیت المقدس میں جنازے کی رسومات کا اہتمام کیا گیا۔
فرانس میں جنازے کی رسومات سے خطاب کرتے ہوئے صدر فرانسووا اولاند نے کہا کہ فرانس دہشت گردی کے سامنے ہرگز گردن نہیں جھکائے گا۔
اولاند نے حملے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کو لیجیون ڈونر کے نشان سے نوازا۔
پیرس مارکیٹ پر حملے میں ہلاک ہونے والے 4 یہودیوں کے لئے بیت المقدس میں جنازے کی رسومات ادا کی گئیں۔
اس موقع پر اسرائیل کے صدر ریوون ریولین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج سال 2015 میں دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے 70 سال بعد یہودی یورپ کی گلیوں میں پھرنے سے خوفزدہ ہیں اور ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں