عباس ۔ داود اولو ملاقات میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی

ترکی کے دورے پر موجود فلسطینی صدر محمود عباس نے وزیر اعظم احمد داود اولو سے ملاقات کے دوران ترکی کے فلسطین کے ساتھ بھر پور تعاون کا شکریہ ادا کیا

184596
عباس ۔ داود اولو ملاقات میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی

فلسطینی صدر محمود عباس نے انقرہ میں اپنے مذاکرات کے دائرہ عمل میں وزیر اعظم احمد داؤد اولو سے ملاقات کی۔
بلمشافہ اور بین الاوفود مذاکرات کا مرکزی ایجنڈہ مسئلہ فلسطین اور فرانس میں حالیہ دہشت گرد کاروائی پر مبنی تھا۔
پیرس میں جمہوری مارچ میں اول صف میں جگہ پانے والے وزیر اعظم داؤد اولو اور فلسطینی صدر محمود عباس نے انسداد دہشت گردی میں عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
گزشتہ گرمیوں میں غزہ پر حملے کرتے ہوئے دو ہزار سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا موجب بننے والے اسرائیلی وزیر اعظم بنیا مین نتن یاہو کی پیرس کے مارچ میں شمولیت پر دونوں سربراہان نے نکتہ چینی کی۔
وزیر اعظم داؤداولو نے اس ملاقات کے دوران ترکی کے فلسطینی عوام اور قومی اتحاد حکومت سے تعاون کے ہمیشہ جاری رہنے پر زور دیا ہے۔
دوسری جانب محمود عباس نے ترکی کی ان کے ملک کو بھر پور حمایت و امداد کا شکریہ ادا کیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں