مرڈخ کا تجزئیہ احمقانہ ہے:ابراہیم قالن

ایک بلین 600 ملین مسلمانوں کو فرانس کے حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا بالکل ایسا ہی احمقانہ اور نسلیت پرست منطق کا حامل ہے جیسا کہ پورے مغرب کو دوسری جنگ عظیم ، ہولوکاسٹ اور ہیروشیما کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا

181119
مرڈخ کا تجزئیہ احمقانہ ہے:ابراہیم قالن

ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ " مرڈخ کا تجزئیہ احمقانہ ہے"۔
فرانس کے حملے کے بعد دنیا کے سرفہرست ذرائع ابلاغ کے منتظمین میں سے رپرٹ مرڈخ کے سوشل میڈیا سے جاری کردہ اس بیان کے خلاف کہ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ "حملے کا تمام مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہئے " ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔
ایک ردعمل ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کی طرف سے آیا ہے۔
قالن نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مرڈخ کے جائزے کو احمقانہ قرار دیا ہے۔
قالن نے کہا ہے کہ "ایک بلین 600 ملین مسلمانوں کو فرانس کے حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا بالکل ایسا ہی احمقانہ اور نسلیت پرست منطق کا حامل ہے جیسا کہ پورے مغرب کو دوسری جنگ عظیم ، ہولوکاسٹ اور ہیروشیما کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں