جزوی وقت میں کام کرنے کے امکان کا پیکیج

ماں نصف دن کام کا حق استعمال کر کے صبح کے وقت گھر پر رہ سکے گی اور باپ دیگر نصف وقت کو استعمال کر کے دوپہر کے بعد گھر پر رہ سکے گا:عائشہ نور اسلام

180600
جزوی وقت میں کام کرنے کے امکان کا پیکیج

ترکی میں کام کرنے والے ماں باپ کے لئے ان کی خواہش پر جزوی وقت میں کام کرنے کے امکان کا پیکیج لایا جا رہا ہے۔

کنبے کے تحفظ پر مبنی اس پیکیج کے دائرہ کار میں پیدائش کے بعد کنبے کو دئیے جانے والے حقوق کے بارے میں بات کرتے ہوئے عائشہ نور اسلام نے کہا کہ بچہ پیدا کرنے والی ماؤں کو حکومت کی طرف سے جو زچگی مصارف دئیے جائیں گے وہ صرف کام کرنے والی ماؤں کا ہی نہیں گھریلو خواتین کا بھی احاطہ کرتے ہیں۔
کام کرنے والے ماں باپ کی خواہش پر بچوں کے اسکول جانے کی عمر کو پہنچنے تک نصف دن کام کرنے کا حق دیا جائے گا اور بچے والے تمام کنبے اس حق سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
عائشہ نور اسلام نے کہا کہ ماں نصف دن کام کا حق استعمال کر کے صبح کے وقت گھر پر رہ سکے گی اور باپ دیگر نصف وقت کو استعمال کر کے دوپہر کے بعد گھر پر رہ سکے گا اور یوں کنبہ اپنے بچے کی دیکھ بھال اس کے اسکول جانے کی عمر کو پہنچنے تک خود کر سکے گا"۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں